- پی سی بی نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا
- کینیڈین لائبریری کو 3 مشہور کتابیں 40 سال بعد واپس
- لاہور؛ داتا دربار سے بدفعلی کیلیے استعمال ہونے والے 6 کم عمر لڑکے بازیاب
- دنیا کے مہنگے ترین چاول
- بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- شہر میں اجتماع ، جلسے و جلوس پر پابندی ہے، اسلام آباد پولیس
- آرٹیکل 63 اے پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل کی چیف جسٹس سمیت لارجر بینچ کو دھمکی
- اسرائیل ہم سے نہ الجھے، اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، ایرانی صدر
- آرٹیکل 63 اے پر سماعت: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا
- کراچی؛ موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 4 موٹر سائیکل برآمد
- سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلا کا احتجاج، چیف جسٹس کیخلاف شدید نعرے بازی
- لبنان میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، حزب اللہ
- لاہور؛ موٹروے پر کار میں 4افراد کی ہلاکت کی وجوہات سامنے آگئیں
- ورزش اور کینسر خلیوں میں کمی کے مابین تعلق کا انکشاف
- گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار
- 13 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اپنے قد کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل
- دی ہنڈرڈ؛ غیر ملکی پلیئرز کی حد، معاوضے میں اضافے کا منصوبہ
- پی آئی اے کا ترکیہ کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل
- اسرائیل خبردار رہے، اللّٰہ کی مدد سے اگلی بار کہیں زیادہ شدت سے ضرب لگائیں گے، خامنہ ای
- حکومت سندھ کا اجلاس؛ کُتے کی قبر کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری
ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں اور ایوارڈ دینے والوں کو کام کرنے والے اداکار نظر ہی نہیں آتے۔
حال ہی میں فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر و سینیئر ادکار قیصر نظامانی کے ہمراہ کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے حکومت پاکستان نے ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا کہ جب صرف کام کی بنیاد پر فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے۔
قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے اپنے کام، مداحوں اور خاندان کی بدولت صدارتی ایوارڈ ملا تھا اور میں اس ایوارڈ کے لیے پاکستان کا بےحد شکر گزار بھی ہوں۔
شوہر کی بات ختم ہونے پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی ہوتا ہے۔
فضیلہ قاضی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شُکر ہے کہ میرے شوہر کو ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا کہ جب سفارشوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ فنکار کا کام دیکھ کر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز کے لیے سفارش دیتے ہیں اور اس کے لیے ہر فنکار کی فائل بنائی جاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میری فائل بھی گزشتہ پانچ سال سے ایوارڈ کے لیے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈ دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو میری فائل نظر ہی نہیں آتی۔
فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ کیبنیٹ ڈویژن میں نہ جانے کون لوگ بیٹھے ہیں جنہیں کام کرنے والے فنکار نظر ہی نہیں آتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔