محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد

برآمد ہونے والے مگرمچھ کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے


ویب ڈیسک October 02, 2024
مگرمچھ کو بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

محکمہ جنگلی حیات نے ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد کر لیا۔

حکام کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی چھاپہ مار ٹیم نے پنجاب کے شہر قصور میں غیرقانونی تحویل سے مگرمچھ برآمد کرلیا۔ مارش مگرمچھ کی لمبائی 7 فٹ ہے اور عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

برآمد ہونے والے مگرمچھ کو گٹ والا وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بیرون ملک مگرمچھ کی کھال اور گوشت فروخت کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں