پاکستان اور روس کے درمیان اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

  اسلام آباد: دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

روس اور پاکستان میں ٹریڈ، انویسٹمنٹ، ٹورازم اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔

پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ روس کے ڈپٹی منسٹر برائے ٹریڈ الیکسی گروزدیو بھی موجود تھے۔

ایم او یو کی تقریب میں رشین فیڈریشن کے ایڈوائزر برائے منسٹر ٹرانسپورٹ ایوگینے فیڈ چک نے بھی شرکت کی۔

پاک روس بزنس فورم کی سرگرمیوں میں روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی نے شرکت کی جبکہ ایم او یوز میں روس کے سینیٹرز چے ذوف اور سکھا رووا اور پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیاء لانگو بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو میں کہا کہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے،  پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت یادداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔