پی آئی اے کا ترکیہ کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل

پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز 13 اکتوبر تک ترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہوگی


ویب ڈیسک October 02, 2024
فوٹو- فائل

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کو انوینٹری اور سلاٹ کی عدم ادائیگی کے باعث 28 ستمبر سے پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا ہے۔

پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز 13 اکتوبر تک ترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کے لیے آپریٹ کرتا ہے، آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔