گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
سابق اراکین گوشوارے جمع کروانے کے بعد الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

سابق اراکین گوشوارے جمع کروانے کے بعد الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔ یہ اراکین قومی اسمبلی سال   2022-23   کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نا اہل ہونے والے اراکین میں خرم دستگیر،محسن رانجھا،محمد علی،کمال الدین، ارسلان تاج،سید عمران علی شاہ،یار محمد رند اور دیگرشامل ہیں۔ گوشوارے جمع کروانے کے بعد سابق ارکان الیکشن لڑ سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔