گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار

نا اہل ہونے والوں میں خرم دستگیر ، محسن رانجھا اور دیگر شامل ہیں


ویب ڈیسک October 02, 2024
سابق اراکین گوشوارے جمع کروانے کے بعد الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 26 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 11 سابق ارکان، سندھ اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔ یہ اراکین قومی اسمبلی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے تک کسی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نا اہل ہونے والے اراکین میں خرم دستگیر،محسن رانجھا،محمد علی،کمال الدین، ارسلان تاج،سید عمران علی شاہ،یار محمد رند اور دیگرشامل ہیں۔ گوشوارے جمع کروانے کے بعد سابق ارکان الیکشن لڑ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |