لبنان حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

صیہونی فوج نے ہلاکتوں اور سات فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی

فوٹو: صیہونی میڈیا

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوج ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں اور سات فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

اسرائیل کی بری فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے جنوبی لبنان کے اندر داخل ہوگئیں جہاں انھیں جانباز جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل؛ کئی علاقے خالی کروالیے

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔


حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے قبل جھڑپ میں شدید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ مالی اور جانی نقصان پر اسرائیلی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل خبردار رہے، اللّٰہ کی مدد سے اگلی بار کہیں زیادہ شدت سے ضرب لگائیں گے، خامنہ ای

یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائیہ حملوں کے بعد اب لبنان کے جنوبی علاقوں میں دوبدو لڑائی کے لیے اپنی بری فوجیں داخل کی تھیں۔ اسرائیلی بری فوج نے درجن سے زائد دیہاتوں کو خالی کروالیا۔

ادھر گزشتہ روز ایران نے اسرائیل میں اہم فوجی اور سیکیورٹی اہداف پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے جسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے ایران کو خمیازہ بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔
Load Next Story