- ہاکی فیڈریشن کی سیکریٹری شپ؛ بیلف رانا مجاہد کی گرفتاری کیلئے پہنچ گیا
- شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار خرید کر ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا
- اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، سی این این
- جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار
- امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
- مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجارتی خسارہ 5ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
- ایکس کی مالیت پورے ادارے کی قیمت خرید سے بھی زیادہ کم ہوگئی
- جسٹس جمال مندوخیل نے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھادیا
- اسرائیلی حملہ ہوا تو یہودی حکومت کے تمام انفرااسٹرکچر کو تباہ کردیں گے، ایرانی آرمی چیف
- پاک انگلینڈ سیریز؛ آخری لمحات میں ٹی وی معاہدے کا امکان
- مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- ایندرائیڈ جی میل پر ریپلائی کرنا اب اور بھی آسان
- پی سی بی نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا
- کینیڈین لائبریری کو 3 مشہور کتابیں 40 سال بعد واپس
- لاہور؛ داتا دربار سے بدفعلی کیلیے استعمال ہونے والے 6 کم عمر لڑکے بازیاب
- دنیا کے مہنگے ترین چاول
- بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- شہر میں اجتماع ، جلسے و جلوس پر پابندی ہے، اسلام آباد پولیس
- ہم اپنی توہین برداشت نہیں کرینگے، چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل کی دھمکی پر برہم، پولیس طلب
- اسرائیل ہم سے نہ الجھے، اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، ایرانی صدر
ورزش اور کینسر خلیوں میں کمی کے مابین تعلق کا انکشاف
ہیلسنکی: ماضی میں محققین نے پایا کہ ورزش سائٹوٹوکسک ٹی خلیوں اور قدرتی قاتل خلیوں (killer cells) کی سرگرمی کو بڑھا کر کینسر کے خلیوں کو تباہ کرتی ہے لیکن ان مطالعات میں یہ تحقیق نہیں کی گئی تھی کہ جب مریض طویل عرصے تک ورزش کرتے ہیں تو کینسر کو فروغ دینے والے خلیوں کا کیا ہوتا ہے۔
فن لینڈ میں محققین کے ایک گروپ نے اس بات کی تحقیق کی کہ کس طرح 30 منٹ کی ورزش چھاتی کے کینسر کے مریضوں کے خون میں مدافعتی خلیات کے کینسر کو فروغ دینے کے مقابلے میں کینسر کو مارنے کے تناسب کو متاثر کرتی ہے۔
انہوں نے چھاتی کے کینسر کے 20 مریضوں کا مطالعہ کیا جن کی ابھی ابھی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے ابھی تک کینسر کا علاج شروع نہیں کیا تھا۔
مطالعے کے دوران ٹیم نے مریضوں سے کہا کہ وہ 30 منٹ تک ورزش مانیٹر سے لیس سائیکل کو پیڈل کریں۔
محققین نے ورزش سے پہلے آرام کی حالت میں، ورزش کے دوران 15 منٹ اور 30 منٹ کے ٹائم پوائنٹس پر اور ورزش کے بعد 30 منٹ اور 60 منٹ پر خون کے نمونے لیے۔ محققین نے ورزش کے دوران مختلف مقامات پر ہر مریض کے خون کے نمونے میں مختلف قسم کے مدافعتی خلیوں کی تعداد گننے کے لیے خون کے ٹیسٹ کیے۔
محققین نے پایا کہ ورزش کے دوران مریضوں کے خون میں مختلف مدافعتی خلیات کی تعداد اور تناسب میں تبدیلی آئی۔ ٹیم نے بتایا کہ 15 منٹ کی ورزش کے بعد مختلف قسم کے کینسر کو مارنے والے سفید خون کے خلیات میں اوسطاً 15 فیصد سے 55 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح 15 منٹ کے بعد کینسر کو مارنے والے سائٹوٹوکسک ٹی سیلز اور قدرتی قاتل خلیوں کی تعداد میں بالترتیب 36% اور 154% اضافہ ہوا اور 30 منٹ کے بعد بھی زیادہ رہا۔ انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ کینسر کو فروغ دینے والے خلیوں کی تعداد 44 فیصد سے کم ہو کر 15 منٹ کی ورزش کے بعد 32 فیصد اور 30 منٹ کی ورزش کے بعد 34 فیصد رہ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔