- شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار خرید کر ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا
- اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، سی این این
- جنس تبدیلی کا عمل دماغی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار
- امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی
- مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجارتی خسارہ 5ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
- ایکس کی مالیت پورے ادارے کی قیمت خرید سے بھی زیادہ کم ہوگئی
- جسٹس جمال مندوخیل نے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھادیا
- اسرائیلی حملہ ہوا تو یہودی حکومت کے تمام انفرااسٹرکچر کو تباہ کردیں گے، ایرانی آرمی چیف
- پاک انگلینڈ سیریز؛ آخری لمحات میں ٹی وی معاہدے کا امکان
- مسلسل پانچویں بارپیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں بھی کمی کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- ایندرائیڈ جی میل پر ریپلائی کرنا اب اور بھی آسان
- پی سی بی نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا
- کینیڈین لائبریری کو 3 مشہور کتابیں 40 سال بعد واپس
- لاہور؛ داتا دربار سے بدفعلی کیلیے استعمال ہونے والے 6 کم عمر لڑکے بازیاب
- دنیا کے مہنگے ترین چاول
- بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- شہر میں اجتماع ، جلسے و جلوس پر پابندی ہے، اسلام آباد پولیس
- ہم اپنی توہین برداشت نہیں کرینگے، چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل کی دھمکی پر برہم، پولیس طلب
- اسرائیل ہم سے نہ الجھے، اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے، ایرانی صدر
- آرٹیکل 63 اے پر سماعت: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا
کراچی؛ موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 4 موٹر سائیکل برآمد
کراچی: اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان جبل ولد دیدار شیخ، فیضان ولد الطاف اور اسحاق عرف شاکا ولد اسماعیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکلیں سرسید، تھانہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، خواجہ اجمیر نگری اور منگھوپیر کے علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔ ملزمان اسحاق عرف شاکا ولد اسماعیل اور جبل ولد دیدار شیخ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔
گرفتار شدہ ملزم اسحاق عرف شاکا کو فوٹیج میں چوری شدہ موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔