اسرائیل ہم سے نہ الجھے اپنی طاقت کی ابھی صرف ایک جھلک دکھائی ہے ایرانی صدر

اسرائیل پر میزائل حملے ایران کے مفادات کے تحفظ اور اپنے شہریوں کے دفاع میں کیے، ایرانی صدر


ویب ڈیسک October 02, 2024
اسرائیل پر میزائل حملے ایران کے مفادات کے تحفظ اور اپنے شہریوں کے دفاع میں کیے، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے ایران کے مفادات کے تحفظ اور اپنے شہریوں کے دفاع میں کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اپنی ٹوئٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے۔

صدر مسعود پیزشکیان نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کے اسرائیل کے قلب پر میزائل حملوں کے بعد نیتن یاہو کو جان لینا چاہیے کہ ایران جنگجو نہیں ہے، لیکن اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کے سامنے سے مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ایران نے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے صیہونی حکومت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا ہے۔

صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملے ایران کے مفادات کے تحفظ اور اپنے شہریوں کے دفاع میں کیے گئے اور یہ ہماری طاقت کی صرف ایک جھلک ہے۔ اس لیے اسرائیل ہمارے ساتھ نہ الجھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |