اپنی ہی پستول سے زخمی ہونیوالے گووندا کی صحت اب کیسی اہلیہ کا بیان آگیا

بالی ووڈ اداکار کی ٹانگ پر گولی لگی تھی

گووندا اپنی ہی ریوالور سے چلی حادثاتی گولی سے زخمی ہوگئے تھے : فوٹو : فائل

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ کامیڈی فلمیں دینے والے مقبول اداکار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کا شوہر کی صحت سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گووندا کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور آج اُنہیں آئی سی یو سے نکال کر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ گووندا کی طبیعت میں کل سے کافی بہتری بھی آئی ہے اور دو دن تک اُنہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مداح اور اہلخانہ کی دُعاؤں سے گووندا بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں، ہر جگہ اُن کے لیے دُعائیں کی جارہی ہیں۔


مزید پڑھیں: حادثاتی فائرنگ سے زخمی گووندا کب تک صحت یاب ہوں گے؟ ڈاکٹروں نے بتادیا

سنیتا نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ براہِ کرم! پریشان نہ ہوئیں، آپ کے گووندا بہت جلد دوبارہ ڈانس کریں گے۔

واضح رہے کہ گووندا کے ساتھ فائرنگ کا واقعہ ان کے گھر میں پیش آیا تھا کہ جب ریوالور الماری میں رکھتے ہوئے اچانک گر گئی تھی اور فائر ہو گیا تھا جو اداکار کی ٹانگ پر لگ گیا تھا۔

گووندا کو ایمرجنسی میں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے، اداکار کی ٹانگ میں 8 سے 10 ٹانکے لگے۔
Load Next Story