شہر میں اجتماع جلسے و جلوس پر پابندی ہے اسلام آباد پولیس

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، ترجمان پولیس


ویب ڈیسک October 02, 2024
امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، ترجمان پولیس:فوٹو:فائل

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جلسے اور جلوس پر پابندی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ممنوعہ علاقے میں کسی بھی اجتماع، جلسے یا جلوس پر پابندی ہے۔ شہر میں دفعہ 144 اور پیس فل اسمبلی کا قانون نافذ ہے۔ ممنوعہ علاقے میں

جہاں یہ قانون نافذ ہے ان میں ہائی سیکورٹٰ زون، ریڈ زون اور اس سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔ اسلام آباد پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہروقت مصروف عمل ہے۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |