2024

اسرائیلی حملہ ہوا تو یہودی حکومت کے تمام انفرااسٹرکچر کو تباہ کردیں گے ایرانی آرمی چیف

اسرائیل پر جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کردیں گے، میجر جنرل باقری


ویب ڈیسک October 02, 2024
اسرائیل پر جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کردیں گے، میجر جنرل باقری

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں