ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا 17 رنز سے فتحیاب

بہترین پرفارمنس پر آسٹریلیا کے شان واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


ویب ڈیسک September 22, 2012
بہترین پرفارمنس پر آسٹریلیا کے شان واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI: ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 17 رنز سے شکست دیدی۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 بنائے۔ کرس گیل اور سیمیولز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 54 اور 50 رنزاسکورکیے۔ انکےعلاوہ ڈیوائن براوو نے مثبت بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنزکی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ایم اے اسٹارک نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

192 رنز کاہدف حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا کے اوپننگ کھلاڑیوں نے پراعتماد آغاز کیا لیکن پھر ڈیوڈ وارنر 30 رنز بناکر ایڈورڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شین واٹسن اور مائیک ہسی نے ذمہ دارانہ بیٹگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی اور بارش سے قبل ٹیم کا مجموعی اسکور 9.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز رہا۔ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جس کے بعد آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز پر فتح نصیب ہوئی۔

بہترین پرفارمنس پر آسٹریلیا کے شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |