پاک انگلینڈ سیریز آخری لمحات میں ٹی وی معاہدے کا امکان

اسکائی اسپورٹس کیساتھ نشریاتی حقوق کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی


ویب ڈیسک October 02, 2024
اسکائی اسپورٹس کیساتھ نشریاتی حقوق کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی (فوٹو: فائل)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آخری لمحات میں انٹرنیشنل نشریاتی حقوق کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسکائی اسپورٹس اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان سیریز کیلئے براڈ کاسٹنگ رائٹس کا معاملہ آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

اسکائی اسپورٹس نے دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے آخری دورہ پاکستان کی نشریات کی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت نہ ہوسکے

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اسکائی اسپورٹس اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ محض ایک سیریز کیلئے ہوگا یا طویل طویل المدتی ہوگا۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی اسپورٹس کو امید ہے کہ معاہدے کو بروقت حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں! کرکٹر بورڈ سے معاہدے کو ترس گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز رات گئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ بقیہ میچز 15 اور 24 اکتوبر کو شیڈولڈ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں