امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلے گا چیئرمین پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن نے ہمارے دیوار سے لگایا ہے،بیرسٹر گوہر علی


ویب ڈیسک October 02, 2024
الیکشن کمیشن نے ہمارے دیوار سے لگایا ہے،بیرسٹر گوہر علی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے انٹراپارٹی انتخابات اب قبول کرلے گا۔

الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر سماعت کی۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد چیئرمین گوہر علی خان نے نالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کیس سے متعلق ہمارا سارا ریکارڈ لیکر گئی، ہم نے الیکشن کمیشن سے ایف اے آئی کو ریکارڈ دینے کیلئے کہا، جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریکارڈ کے حصوصل کیلے متعلقہ کورٹ سے رجوع کریں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم نے ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے کورٹ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے دیوار سے لگایا ہے، امید ہے کہ اب الیکشن کمیشن ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، تحریک انصاف نے بہترین انٹراپارٹی انتخابات کرائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانےکےلئے مزید مہلت دیتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں