مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 5ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

جولائی تا ستمبر برآمدات میں 14.11 فیصد اور درآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا


Irshad Ansari October 02, 2024
فائل فوٹو

رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2024) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 4.24 فیصد اضافے کے ساتھ 5ارب 43کروڑ ڈالر سے زائد رہا جبکہ برآمدات 97 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 7 ارب 87 کروڑ 50 ڈالر سے زائد ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران برآمدات میں 14.11 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی برآمدات 7 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ برآمدات 6 ارب 90 کروڑ ڈالر تھیں۔

دوسری جانب، درآمدات میں بھی 9.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اسکا مجموعی حجم 13 ارب 31کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ تجارتی خسارے میں 4.24 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد جولائی تا ستمبر کے دوران تجارتی خسارہ 5 ارب 43 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 13.52 فیصد تک بڑھ گئیں اور ان کا حجم 2ارب 80کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچا جبکہ ستمبر 2023 میں یہ 2ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔

دوسری جانب، گزشتہ ماہ درآمدات کا حجم 4ارب 58کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور اس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جو ایک ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔

اگست کے مقابلے میں ستمبر 2024 میں بھی برآمدات میں 1.56 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 2 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا جبکہ تجارتی خسارے میں بھی 1.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں