شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار خرید کر ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا

یہ غصہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹیلر سوئفٹ کی کملا ہیرس کی حمایت کے خلاف احتجاج تھا


ویب ڈیسک October 02, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک شہری نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا گٹار 4000 ڈالرز میں خرید کر اسے توڑ دیا

ایلس کاؤنٹی، ٹیکساس میں ٹیلر سوئفٹ کے آٹوگراف والا گٹار 4,000 ڈالرز میں نیلامی میں خریدنے والا شخص سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

وائرل ہونے کی وجہ اس کا وہ طرزعمل ہے جو اس نے گٹا خریدنے کے بعد کیا جس میں اسے ہتھوڑے مار مار کر گٹار کو توڑ دیا۔

یہ چونکا دینے والا واقعہ ڈیلاس، ٹیکساس کے باہر ایلس کاؤنٹی وائلڈ گیم ڈنر کے موقع پر پیش آیا جو مقامی نوجوانوں کے لیے زرعی تعلیم میں معاونت کے طور پر ایک غیر منافع بخش پروگرام تھا۔


گٹار جو کہ گلوکارہ کے اصل آٹوگراف کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ آیا تھا، تھرڈ پارٹی کی جانب سے نیلامی کے لیے عطیہ کیا گیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو میں سفید بالوں والے شخص کو گٹار کو پکڑتے ہوئے اور اسے بار بار ہتھوڑے سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ حیرت انگیز طور پر ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔

کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ یہ غصہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹیلر سوئفٹ کی کملا ہیرس کی حمایت کے خلاف احتجاج تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |