مساج گن آنکھوں میں استعمال کرنے والا ’عقلمند‘ اپنی آنکھیں خراب کر بیٹھا

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ووہان: ایک 42 سالہ چینی شخص جو اپنے چہرے اور آنکھوں پر اکثر مساج کرنے والی گن کا استعمال کرتا تھا، کی آنکھوں کا قدرتی لینس اپنی جگہ سے ہٹ گیا اور موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا۔

وسطی چین کے ووہان سے تعلق رکھنے والے فٹنس کے شوقین مسٹر لوو نے ایک فٹنس انسٹرکٹر کی سفارش پر بیٹری سے چلنے والی مساج گن خریدی جس نے اسے بتایا کہ یہ میشن اس کے بوجھل پٹھوں پر حیرت انگیز کام کرے گی۔

ہر دو دن بعد جم میں جانے کے بعد لوو مساج گن استعمال کرتے جو ناقابل یقین حد تک موثر ثابت ہوئی۔ اتنا زیادہ کہ ایک موقع پر 42 سالہ لوو نے اسے اپنی آنکھوں پر بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے لوو کی آنکھیں ہمیشہ تھکی تھکی رہتی تھیں اس لیے انہوں نے سوچا کہ مساج گن کا اثر اس کی آنکھوں پر وہی پڑے گا جیسا کہ اس کے پٹھوں پر ہوتا ہے۔

لیکن کچھ دنوں میں ہی لوو کا اس کا نقصان اٹھانا پڑا جب ایک دن انہیں دھندلا دھندلا نظر آنے لگا جس پر انہوں نے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ مشین استعمال کرنے کیوجہ سے ان کا قدرتی لینس ہٹ گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔