منکی پاکس یا ایم پاکس ایک وائرل انفیکشن ہے جو دنیا بھر میں متعدد ممالک میں صحت عامہ کا مسئلہ بن گیا ہے۔
چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان حبیب نے کہا کہ جاری کردہ ہدایات کا مقصد والدین، دیکھ بھال کرنے والوں اور طبی ماہرین کو بچوں میں منکی پاکس کی ابتدائی شناخت اور اس کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ بچوں میں منکی پاکس کی علامات میں عام طور پر بخار، سر درد، پٹھوں میں درد، گلے کی سوزش اور لمف نوڈز کی سوجن شامل ہیں جس کے بعد چہرے پر دانے شروع ہوتے ہیں اور جسم کے دیگر حصوں میں پھیل جاتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔