- پنجاب سے60 لاکھ لوگ روزگار کی تلاش میں بیرون ملک کیوں گئے؟مزمل اسلم
- معیشت، سوسائٹی، گورننس کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی
- ٹیسٹ رینکنگ؛ بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی ترقی
- پنجاب میں7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سمیت 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
- معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی پہنچ گئے
- ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے، کسی کو نقصان پہنچانا ہمارا مقصد نہیں، علی امین گنڈاپور
- اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی؛ ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا
- تین ہٹی کے اطراف میں نادہندگان پر واجب الادا رقم 29 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ترجمان کے الیکٹرک
- کراچی؛ پوش علاقوں میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں کرنے والا وائٹ کرولا گینگ گرفتار
- ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای منظرعام پر آگئے
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بہتری
- ایف آئی اے میں ایزی پیسہ سے متعلق گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف شکایت درج
- ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
- نواز شریف کا کے پی سے مریضوں کا علاج کیلئے پنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود 49 فیصد شیئرز کی قیمتیں گرگئیں
- آسٹریلیا؛ احتجاج میں حزب اللہ کا پرچم لہرانے پر 19 سالہ لڑکی پر فرد جرم عائد
- ایشیائی ترقیاتی بینک خیبرپختونخوا کیلیے320 ملین ڈالرفراہم کرے گا
- پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک کی معیشت سے کھیل کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
- لاہور؛ گھریلو لڑائی جھگڑےکی بنا پر شوہر کو قتل کرنے والی عدالتی مفرورہ بیوی گرفتار
- لاہور؛ قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ، جواء کھیلتے ہوئے10 ملزمان گرفتار
وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی اور وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر مغز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے 2006 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور اب تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پر بنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے، میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔