کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرائے جائیں ڈی آئی جی ٹریفک

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں


Staff Reporter October 02, 2024
فوٹو- فائل

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ٹریفک ویسٹ کے ایس ایس پی اور تمام سیکشن آفیسرز کے ہمراہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے حوالے سے احکام جاری کیے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور حادثات میں ملوث ہوتی ہیں ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس قبضے میں لے کر متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں بھیج کر منسوخ کرائے جائیں اور ایسے ڈرائیورز کو دوبارہ گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کمرشل گاڑیاں جو سڑکوں پر آئے روز خراب ہوتی ہیں اور ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتی ہیں انہیں چالان دیں اور گاڑی قبضے میں لے کر امپونڈ یارڈ میں بند اور گاڑی کا فٹنس لیٹر بھی منسوخ کرائیں اور جب تک گاڑی کی فٹنس درست نہ ہو سڑک پر چلنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

انہوں ںے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سیکشن آفیسر کے ساتھ مل کر ایسے مقامات جہاں پر ایکسیڈنٹ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان مقامات کا تعین کریں اور وجہ حادثات سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے محفوظ بنانے کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کریں تاکہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں اور جن مقامات پر روڈ کی خرابی کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں ان مقامات کی متعلقہ اداروں سے مل کر مرمت اور روڈ کی خرابی کو دور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پیڈسٹل برج سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں وہاں گاڑیوں کی کم حد رفتار کے لیے سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ بہتر حکمت عملی کے تحت سڑکوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |