2024

کراچی لیاری کے سرکاری اسکول جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آگئے

اسکول میں آئے دن چوری کے باعث آج صبح سے اساتذہ اور طلبہ اسکول کے باہر سڑک بند کر کے سراپا احتجاج ہیں


Staff Reporter October 02, 2024
فوٹو- ایکسپریس نیوز

کراچی کے علاقے لیاری کے سرکاری اسکول جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر آگئے اسکولوں کے سامان کی چوری معمول بن گئی۔

اساتذہ اور طالبات کے مطابق لیاری کا جینوبائی جی الانہ گرلز اسکول علاقے کی غریب طالبات کے لیے تعلیم کا واحد ذریعہ ہے مگر یہ اسکول اب چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر آگیا ہے۔

چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے اساتذہ متعلقہ افسران اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں اساتذہ نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں چوکیدار کی عدم موجودگی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر چوریاں ہورہی ہیں۔

اسکول میں گزشتہ رات پھر سے چوری ہوئی ہے اسکول میں آئے دن چوری کے باعث آج صبح سے اساتذہ اور طلبہ اسکول کے باہر سڑک بند کر کے سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین کے مطابق اسکول سے اب تک کئی پنکھے،پانی کی موٹر،اور گرلز چوری ہوچکی ہیں اسکول سے ساٹھ سے زائد پنکھے اور فرنیچر بھی چوری ہوا ہے اسکول میں چھ سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

پرنسپل روبینہ نے کہا کہ پہلے یہاں پانچ اسکول تھے پھر سارے اسکول ایک ہی پرمیسیز میں دے دیےگئے،2022 میں چوکیدار ریٹائیرڈ ہوا تھا اور دو سال ہوگئے اسکول میں چوکیدار تعینات نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی چوریوں سے پریشان ہوگئے ہیں ہمارے اسکول میں فوری چوکیدار بھرتی کیا جائے متعدد بارشکایات کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی لیکن اس اسکول کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔