
صدر پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ صابرہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ مقتولہ کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا تاہم واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
پولیس جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ ان کی فوٹیجز حاصل کی جاسکیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔