- ایف بی آر تنظیم نو،ممبرزآئی ٹی و ڈیجیٹل اقدامات کے عہدے ضم
- حکومت کا کمرشل بینک سے مہنگا قرض نہ لینے کا فیصلہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک گورنر ہاؤس کراچی میں آج لیکچر دیں گے
- حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
- آئی سی سی: سری لنکن اسپنر پر ایک سال کی پابندی عائد
- سی آئی اے کی چین، ایران، شمالی کوریا میں مخبروں کی آن لائن بھرتی کی مہم شروع
- سری لنکا سے شکست پر ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی
- وفاقی جامعہ اردو، اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کا دائرہ وسیع
- ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
- بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر اے بی ڈویلیئرز کا ردعمل سامنے آگیا
- آئینی ترمیم کیلیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، بلاول بھٹو
- پرتگال کے دارالحکومت میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
- سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا
- حلوے کے ڈبوں میں 10 کلو آئس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- قومی ایئرلائن نے ترکیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 13 اکتوبر تک عارضی طور پر معطل کر دیا
- کراچی؛ جناح اسپتال میں او پی ڈی کمپلیکس کے قریب خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
- ویمنز ورلڈ کپ: پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا
- کچھ لوگ مجھے پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں دیکھنا چاہتے، بیرسٹر گوہر
- پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کا خاتمہ، تنازعات کے حل پر زور
ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق، 5 زخمی
نصیر آباد: بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب مسلح افراد نے قیدیوں کو لے جانے والی وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قیدیوں کو لے جانے والی وین پر گھات لگا کر بیٹھے مسلح افراد نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا تاہم ساتھی اُسے ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔