
ایکسپریس نیوز کے مطابق قیدیوں کو لے جانے والی وین پر گھات لگا کر بیٹھے مسلح افراد نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا تاہم ساتھی اُسے ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔