ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب قیدیوں کی وین پر فائرنگ سے 1 جاں بحق 5 زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی زخمی


ویب ڈیسک October 02, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی جیل کے قریب مسلح افراد نے قیدیوں کو لے جانے والی وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قیدیوں کو لے جانے والی وین پر گھات لگا کر بیٹھے مسلح افراد نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا تاہم ساتھی اُسے ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں