حماس نے تل ابیب میں 7 صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

دونوں حملہ آور ہمارے جنگجو تھے جن کا تعلق جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تھا، القسام


ویب ڈیسک October 03, 2024
فوٹو: فائل

حماس نے تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

حماس کے عسکری ونگ نے تل ابیب کے علاقے جافا میں منگل کو ایک بلیوارڈ اور ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اسی سے متعلق: اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی

القسام بریگیڈ نے جاری بیان میں کہا کہ دونوں حملہ آور حماس کے جنگجو تھے جن کا تعلق جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے تھا۔

واضح رہے کہ یہ حملہ منگل کو ایرانی میزائل حملوں سے چند لمحے پہلے کیا گیا تھا، اسرائیلی فائرنگ سے دونوں جنگجو بھی شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |