آئینی ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہے محمدعلی درانی

16 اکتوبر تک ترامیم سمیت ٹکراؤ والے تمام معاملات موخر کردیئے جائیں


خبر ایجنسی October 03, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے زیادہ بڑا چیلنج شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس ہے۔

کانفرنس کے انعقاد تک آئینی ترامیم سمیت ٹکراؤ والے تمام معاملات موخر کر دیے جائیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پاکستان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

کانفرنس سے پاکستان علاقائی اشتراک، معاشی اور سیاسی طاقت حاصل کرسکتا ہے، 16 اکتوبر تک ترامیم سمیت ٹکراؤ والے تمام معاملات موخر کردیئے جائیں، گزشتہ ماہ راتوں رات ترامیم نہیں ہوئیں تو کون سا طوفان آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں