- بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں ،شاہ محمود قریشی
- خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کیا مشورہ دیا تھا
- رضوان یا فخر! یونس خان نے بورڈ کو کپتانی سے متعلق مشورہ دیدیا
- چوہدری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
- پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز پر 'جیتنے کا فارمولہ' بھول چکی ہے
- بل گیٹس 33 سال بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
- محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- کوئٹہ؛ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر فائرنگ
- سندھ میں پریمیم نمبر پلیٹس کیلیے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز
- بنگلادیش نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر بلالیے
- سرگودھا میں کالج کی 4طالبات کو اغوا کر لیا گیا
- سکیورٹی خدشات؛ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقلی کا حکم
- آرٹیکل 63 اے نظرثانی سماعت؛ پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
- "بورڈ کی طرف سے کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی"
- پرویز الٰہی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے گئے
- جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ چھیڑ دی، یاسمین راشد
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
- اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان
- گینگ ریپ کا ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار
- راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ جاری، مزید 170ملزمان گرفتار
انوشکا شرما بولر بن کر کوہلی کے نقشِ قدم پر چلنے لگیں
برطانیہ: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کی اپنے شوہر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی اور ویرات کوہلی کی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کرکٹر کو کرکٹ کے قوانین بتاتی نظر آئیں۔
انوشکا کہتی ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آپ (ویرات) کو کرکٹ میں شکست دے سکتی ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو میرے قوانین کے مطابق کھیلنا ہوگا۔
اداکارہ قوانین کی بڑی سی فہرست کو پڑھنے لگتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ اگر گیند تین بار مس ہوگئی تو آپ آؤٹ ہوجاؤ گے، اگر گیند تین بار جسم سے لگی تو بھی آؤٹ قرار دیا جائے گا۔
انوشکا شرما مزید قوانین بتانے لگتی ہیں تو ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ مجھے قوانین اور اصول مت سکھاؤ، چلو کرکٹ کھیلو، جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ پانچواں قانون یہ ہے کہ جس کا بلا ہوگا وہی پہلے بیٹنگ کرے گا۔
مزید پڑھیں: لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکا شرما کی بھارت واپسی
اہلیہ کی بات پر ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ یہ کونسا قانون ہے، اس کے بعد کوہلی پہلی ہی گیند پر انوشکا کو بولڈ کردیتے ہیں، جسے اداکارہ ٹرائی گیند قرار دیتی ہیں۔
اس کے بعد، انوشکا اگلی ہی گیند پر دوبارہ بولڈ ہوجاتی ہیں تو وہ خود کو تسلی دینے کے لیے کہتی ہیں کہ میں تو بولر ہوں۔
جب ویرات کوہلی بیٹنگ کے لیے آتے ہیں تو پہلی ہی گیند پر چھکا جڑ دیتے ہیں جس پر اداکارہ اُنہیں گیند ڈھونڈ کر لانے کا کہتی ہیں لیکن آخر میں کوہلی تنگ آکر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے برانڈ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔