خاتون و مرد کو قتل اور لاشیں پلاسٹک ڈرم میں بند کرکے پھینکنے والا اشتہاری گرفتار

ملزم نے ایک مرد اور عورت کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو پلاسٹک ڈرموں میں بند کر کے پھینک دیا تھا


ویب ڈیسک October 03, 2024
مطلوب ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا (فوٹو: اسکرین گریب)

خاتون اور مرد کو قتل کے بعد ان کی لاشیں پلاسٹک ڈرم میں بند کرکے پھینکنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔


آرگنائزڈ کرائم یونٹ اغوا برائےتاوان سیل لاہور نے شیخوپورہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہرے قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرلیا۔


پولیس حکام کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال تھانہ نشترکالونی لاہور کے علاقے میں ایک مرد اور عورت کو قتل کر دیا تھا اور دونوں کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کو پلاسٹک کے ڈرموں میں بند کر کے کمہاں پنڈ رنگ روڈ کے قریب پھینک دیا تھا۔


ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |