کراچی میں تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہنے کا امکان

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک October 03, 2024
فوٹو: فائل

شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس کے سبب موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی اور مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ ہواؤں کی رفتار 39.5 کلومیٹر فی گھنٹہ (22 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں