ایران کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسرائیل کی دھمکی

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اکتوبر 2024
سیکورٹی کونسل کا مشرق وسطی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا:فوٹو:فائل

سیکورٹی کونسل کا مشرق وسطی کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا:فوٹو:فائل

 نیویارک: اسرائیل نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

اسرائیل کے مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے عوام کا دشمن ہے۔ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ ایران کے میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔