اسرائیل کی  اشتعال انگیزی روکنے کیلیے حملے ضروری تھے ایران

سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم رکوائے، ایرانی مندوب کا اقوام متحدہ سے مطالبہ


ویب ڈیسک October 03, 2024
اسرائیل کو ہر اشتعال انگیز کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،ایران:فوٹو:فائل

ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی روکنے کے لیے حملے ضروری تھے۔

ایران کے مندوب نے مشرق وسطی کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ 2 ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کوروکنے اور خطے میں توازن کے لیے میزائل حملے کرنا ضروری تھا۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل خطے کو ناقابل بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کوروکنے کے لیے واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ ختم کرے۔ اسرائیل کو ہر اشتعال انگیز کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کے جنگی جرائم رکوانے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں