- کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث جننگ اور صنعتی شعبے کیلیے نئے بحران کا خدشہ
- شام پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کے داماد شہید
- پاک انگلینڈ سیریز؛ اسکائی اسپورٹس نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
- نجی رائیڈر کمپنی کے مالک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ؛ فہیم اشرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نامزد
- شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون کو چھیڑنے والے لڑکے گرفتار
- پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا
- اسرائیلی جارحیت؛ ایک دن میں غزہ میں 70، شام 3 اور بیروت میں 40 افراد شہید
- بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی
- پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا
- بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں ،شاہ محمود قریشی
- خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کیا مشورہ دیا تھا
- رضوان یا فخر! یونس خان نے بورڈ کو کپتانی سے متعلق مشورہ دیدیا
- چوہدری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
- پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز پر 'جیتنے کا فارمولہ' بھول چکی ہے
- بل گیٹس 33 سال بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
- محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- کوئٹہ؛ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر فائرنگ
'دیا بین' کو بگ باس میں لانے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی آفر کا انکشاف
ممبئی: بھارت کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں دیا بین کا مرکزی کردار ادا کرنے والی معروف اداکار دیشا وکانی کو ریئلیٹی شو بگ باس میں لانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 6 اکتوبر سے بگ باس کے سیزن 18 کا آغاز ہورہا ہے اور اب اس نئے سیزن کے امیدواروں سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ دیشا وکانی (دیا بین) کو بھی اس سیزن کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیشا وکانی کو بگ باس کا حصہ بنانے کے لیے اب تک کی سب سے بڑی رقم کی پیشکش کی گئی ہے، بگ باس کے میکرز نے اس سے قبل کبھی کسی سلیبرٹی کو اتنی بڑی رقم کی پیشکش نہیں کی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بگ باس کے میکرز نے دیشا وکانی کو بگ باس کے نئے سیزن 18 کا حصہ بنانے کے لیے 65 کروڑ کی بھاری رقم کی پیشکش کی لیکن اداکارہ نے پیشکش ٹھکراتے ہوئے معذرت کرلی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیشا وکانی کو ماضی میں بھی کئی بار بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے ہر بار پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ دیشا وکانی نے کئی گجراتی فلموں میں کام کیا جبکہ اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘دیوداس’ اور ‘جودھا اکبر’ میں بھی معاون کردار ادا کیے تھے لیکن اداکارہ کو شہرت اپنے کردار ‘دیا بین’ سے ملی جو اُنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں نبھایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔