جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ چھیڑ دی یاسمین راشد

المیہ یہ ہے کہ کچھ جج صاحبان اس چیز کے حق میں ہیں، رہنما پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی انصاف پر مبنی کام نہیں کیا گیا، یاسمین راشد:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت نے عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ المیہ یہ ہے کہ کچھ جج صاحبان اس چیز کے حق میں ہیں۔ جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔


یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم اس جگہ کھڑے ہیں جہاں فارم 45 کو چوری کرکے جعلی حکومت بنائی گی۔ یہ الیکشن کمیشن پاکستان کی بدنیتی ہے۔ اٹھ فروری 2024 سے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی انصاف پر مبنی کام نہیں کیا گیا۔سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے الیکشن کمیشن کی غلطی درست کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے تقریباً 77 سال ہوچکے ہیں۔ صرف آئین پاکستان 1973 ہی پاکستان میں ایک اچھی چیز ہوئی۔ ساری سیاسی جماعتوں نے مل کر پاکستان کے عوام کے لیے کام کیا۔
Load Next Story