بورڈ کی طرف سے کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی

وکٹ کیپر بیٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا


ویب ڈیسک October 03, 2024
وکٹ کیپر بیٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا (فوٹو: کرک انفو)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تاحال کپتانی دینے کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی جانب سے تاحال کپتانی کی کوئی بات نہیں کی گئی تاہم کرکٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات وہ پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

محمد رضوان سے سلیکشن کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ ٹی20 ورلڈکپ اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو کسی ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں میں پی سی بی کی پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

خیال رہے کہ پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گزشتہ روز کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے بورڈ نے گزشتہ روز منظور کرلیا تھا۔

قبل ازیں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ بابراعظم کے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد محمد رضوان کو ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔