سرگودھا میں کالج کی 4طالبات کو اغوا کر لیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اکتوبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور: سرگودھا میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی 4 طالبات کو اغواء کر لیا گیا۔

محمدی کالونی کی رہائشی دو طالبات کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم فیصل ٹاؤن کی رہائشی طالبات کے اغواء کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

پولیس تھانہ اربن ایریا سرگودھا کےمطابق درخواستیں آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا، چاروں طالبات کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈگری کالج چاندنی چوک انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

مغوی بچیوں کے والدین اور عزیز و اقارب رات بھر تھانے کے باہر ہی موجود رہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے پیش رفت کے منتظر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔