رضوان یا فخر یونس خان نے بورڈ کو کپتانی سے متعلق مشورہ دیدیا

بابراعظم کا قیادت سے الگ ہونا بہتر فیصلہ ہے، یونس خان


ویب ڈیسک October 03, 2024
بابراعظم کا قیادت سے الگ ہونا بہتر فیصلہ ہے، یونس خان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کلچر میں بڑے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔

قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا کہ بابراعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان یا فخر زمان میں سے کسی ایک کو کپتان بنانا چاہیے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر ایڈیلیڈ میں موجود یونس خان نے کہا کہ کپتانی سے الگ ہونا بابراعظم کیلئے بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ وجوہات منظر عام پر آگئیں

لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سلیکشن کے مسائل ہیں، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کیساتھ کھیل چکا ہوں وہ پاکستان ٹیم کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کیلئے رضوان، ٹی20 کیلئے حارث کپتانی کے دعویدار بن گئے

دوسری جانب یونس خان کو دورہ آسٹریلیا کے موقع پر ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ کی جانب سے کیپ بھی دی گئی جبکہ وہ 5 اکتوبر کو میلبرن میں کرکٹ آ سٹریلیا کے سمر کیمپ میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں