رجنی کانت کو اسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا ڈاکٹرز کا بیان آگیا

اداکار دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں


ویب ڈیسک October 03, 2024
فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے متعلق ڈاکٹروں کا بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار رجنی کانت کو دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے 30 ستمبر کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے پچھلے بیان کے مطابق رجنی کانت کو آج اسپتال سے ڈسچارج ہونا تھا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید ایک دن زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ رجنی کانت کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے، اب خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، اُنہیں 4 اکتوبر جمعہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم انکشاف

اس سے قبل اسپتال انتظامیہ نے کہا تھا کہ رجنی کانت کے دل (شہ رگ) سے نکلنے والی خون کی نالی میں سوجن تھی جس کا علاج غیر سرجیکل طریقے سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجنی کانت ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جو جلد ریلیز کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں