- ہمیں صرف مولانا فضل الرحمان کے ووٹوں کی نہیں، خود مولانا کی بھی ضرورت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
- خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا وزیراعلیٰ کے خلاف اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کا اعلان
- خون کے نمونے لینے کا وقت ڈیمنشیا کی تشخیص کے نتائج کو متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- مصنوعی ذہانت سے چلنے والے طیارے کا منصوبہ پیش
- کل ڈی چوک آنے کی بات کرنے والا ہتھے چڑھ گیا تو کوئی نرمی نہیں برتیں گے، وزیر داخلہ
- کینیڈین لائبریری کو 40 سال بعد کتابیں واپس مل گئیں
- امریکا کا نیا صدر کون ہوگا؟ رائٹرز کے سروے نے نیا رجحان بتادیا
- بلاول کا وفاق پر سیلاب امداد کے غلط استعمال کا الزام؛ امریکا نے نوٹس لے لیا
- صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کےلیے مہلت
- سپریم کورٹ نے 63 اے کے فیصلے سے آئینی ترمیم کی راہ ہموار کردی، سلمان اکرم راجہ
- کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز
- امریکا؛ نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ کیسا رہا ؟
- 63 اے کا فیصلہ قبول کرتے ہیں مگر میچ فکسنگ نہیں ہونی چاہے، فضل الرحمان
- 63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم
- حکومت نے پروویڈنٹ فنڈ کیلئے منافع کی شرح میں کمی کردی
- چیف الیکشن کمشنر کیخلاف درخواست بلیک میلنگ کیلیے دائر کی گئی، الیکشن کمیشن
- حکومت نے دیت کی رقم میں 13لاکھ 46ہزار روپے کا اضافہ کر دیا
- بلاول کا جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان
- کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دیدیا گیا، پاور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
- اظہار رائے اور آزادی کا یہ مطلب نہیں سب بلاک کردیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
صبا قمر پسندیدہ اداکارہ ہیں، بھارتی گلوکار گرو رندھاوا
ممبئی: بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار گرو رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز میں اُن کی پسندیدہ اداکارہ صبا قمر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شاہکوٹ’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور وہ اس حوالے سے مختلف انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ اُنہیں پاکستانی اداکاراؤں میں کون سب سے زیادہ پسند ہیں؟
اس سوال کے جواب میں گرو رندھاوا نے کہا کہ اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے صبا قمر بہت زیادہ پسند ہیں، وہ ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں جبکہ اُن کا ہر پراجیکٹ بھی بہترین ہوتا ہے۔
گرو رندھاوا نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر صبا قمر کا کام دیکھا ہوا ہے کیونکہ ہم نے بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ کے گانے ‘سوٹ سوٹ کردہ’ میں ساتھ کام کیا تھا۔
بھارتی گلوکار نے صبا قمر سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں صبا سے کہوں گا کہ آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں تو اب آپ میری فلم کی تشہری کریں۔
واضح رہے کہ گلوکار گرو رندھاوا کی نئی فلم ‘شاہکوٹ’ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔