بلاول کا جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان

بلاول سے حافظ نعیم کی ملاقات، غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت

بلاول سے حافظ نعیم کی ملاقات، غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی اور انہیں غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے حافظ نعیم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم نے بلاول کو غزہ مارچ میں شرکت کی کی دعوت دی۔


ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، لبنان پر بھی حملہ کیا ہے، حکمرانوں کو غزہ کی صورتحال پر توجہ دینا ہوگی، 7 اکتوبر کو ملک بھر میں بارہ بجے احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، ساری سیاسی اختلافات کے باوجود فلسطین پر ایک ہوجائیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایمبیسی روڈ پر غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کرے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نظریاتی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ہم اس مسئلے پر ایک ساتھ کھڑے ہیں، پورے پاکستان کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں اختلافات کی وجہ سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں، پاکستان کی سیاست میں بھی یہ اچھی پیش رفت ہے

انہوں نے کہا کہ میں نے امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے پر پی پی جماعت اسلامی کا ساتھ دے گی، متحد ہوکر دنیا کو ایک پیغام بھیجیں کہ ہم غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load Next Story