امریکا نائب صدر کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ کیسا رہا

حکمراں جماعت کے نائب صدر کے امیدوار 60 سالہ ٹم والز جبکہ اپوزیشن کے امیدوار 40 سالہ جے ڈی وینس ہیں


ویب ڈیسک October 03, 2024

امریکی صدارتی الیکشن میں نائب صدر کے عہدے کے لیے حکمراں جماعت کے امیدوار ٹم والز اور ان کے حریف ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جے ڈی وینس کے درمیان مباحثہ نیوز چینل 'سی بی ایس' پر براہ راست نشر کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مباحثے میں پالیسی امور پر ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی گئی۔

تاہم اپنے صدارتی امیدواروں ٹرمپ اور کملا کے برعکس ایک دوسرے کی ذات کو کڑی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔

دونوں امیدواروں نے امریکی معیشت، تارکینِ وطن، ٹیکسوں کا اطلاق، اسقاطِ حمل حقوق، موسمیاتی تبدیلی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اپنی پالیسی بیان کی۔

ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس نے کہا کہ کملاہیرس اس وقت بہت سے وعدے کر رہی ہیں لیکن انھوں نے اس پر عمل کیوں نہیں کیا حالانکہ ساڑھے تین سال سے ملک کی نائب صدر کے عہدے پر براجمان ہیں۔

جس کے جواب میں کملا ہیرس کی جانب سے نامزد کیے گئے نائب صدر کے امیدوار ٹم والز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر متوازن رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں سابق صدر کی ترجیح صرف ارب پتی تاجر تھے۔

حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر کے امیدوار 60 سالہ ٹم والز ریاست منی سوٹا کے گورنر ہیں جب کہ ری پبلکن پارٹی کے نائب صدر کے امیدوار 40 سالہ جے ڈی وینس ریاست اوہائیو سے سینیٹر ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں