صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کےلیے مہلت

  کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر ملتوی کردی۔

کراچی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نعیم قریشی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ اب تک کیس کا چالان جمع نہیں کرایا جاسکا۔ ایف آئی اے تاخیری حربے اختیار کررہی ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ مہلت دی جائے رپورٹ ہائیکورٹ میں بھی جمع کرانی ہے۔ عدالت نے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔