ایران کو اس کے تصور سے زیادہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، اسرائیل

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اکتوبر 2024
عالمی برادری ایران پر پابندیاں عائد کرے، اسرائیلی مندوب کا مطالبہ

عالمی برادری ایران پر پابندیاں عائد کرے، اسرائیلی مندوب کا مطالبہ

 نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دی کہ میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے عالمی قوتوں سے ایران پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی مندوب نے مزید کہا کہ ایران مہذب اقوام عالم ہی نہیں بلکہ خود ایرانی عوام کا بھی دشمن ہے۔ سب کو مل کر ایران کی پراکسز کو روکنا ہوگا۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے ایران کے تل ابیب پر میزائل حملوں پر کہا کہ ایران کو اس کے تصور سے زیادہ سنگین نتائج بھگتنا ہوگا۔

اسرائیلی مندوب نے ایران کے جوہری پروگرام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عالمی برادری سے ایران پر جوہری پلانٹ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران نے دو روز قبل اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے تھے جو ملٹری بیس پر گرے تھے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔