
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی اور اس کے بعد سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب۔ 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 27 ستمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، جس میں کمرشل بینکوں کے حصہ 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔