زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

آئی ایم ایف کی قسط کی وصولی کے بعد سرکاری ذخائر کا حجم 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے


ویب ڈیسک October 03, 2024
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے اور مجموعی ذخائر کا حجم 15 ارب 98 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوئی اور اس کے بعد سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب۔ 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 27 ستمبر کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، جس میں کمرشل بینکوں کے حصہ 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں