جونیئر این ٹی آر کی ’دیوارا‘ نے شمالی امریکہ میں 5 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کرلیا

 ممبئی: معروف تیلگو اداکار جونیئر این ٹی آر کی نئی فلم ’دیوارا‘ نے شمالی امریکہ کے باکس آفس پر 5 ملین ڈالر سے زیادہ کما کر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

فلم نے اوپننگ ویک اینڈ میں 5 ملین ڈالر کمائے، جس سے اس نے فرانسیس فورڈ کوپولا کی ’میگالوپولس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، جس نے 4 ملین ڈالر کمائے تھے۔

پریمیئر شو سے فلم نے 2.85 ملین ڈالر کمائے جبکہ اگلے پانچ دنوں میں مزید 2.4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ چھٹے دن 100,670 ڈالر کی اضافی کمائی کے ساتھ فلم کا مجموعی بزنس 5.44 ملین ڈالر ہوگیا ہے۔

فلم کا بریک ایون پوائنٹ 5.5 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے اور راجنی کانت کی فلم ’ویٹائین‘ کے اگلے ہفتے ریلیز ہونے تک کوئی بڑی مقابلہ نہیں ہے، جس سے امید ہے کہ ’دیوارا‘ جلد ہی اس ہدف کو عبور کرلے گی۔

یہ فلم جونیئر این ٹی آر کی شمالی امریکہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سولو فلم بن چکی ہے۔