خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ’زہریلے مواد‘ سے بچانے کیلئے اے آئی ٹول لانچ

جدید سافٹ ویئر نفرت انگیز، ہراسانی اور تضحیک آمیز مواد کی شناخت کرکے روکے گا، آئی سی سی


ویب ڈیسک October 03, 2024
فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی نے خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر 'زہریلے مواد' سے بچانے کیلئے اے آئی سافٹ ویئر لانچ کردیا۔

اس اقدام کا مقصد ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران خواتین کرکٹرز کی ذہنی صحت کی حفاظت کرکے ایک محفوظ اور صحت مند آن لائن کمیونٹی کو یقینی بنانا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ 60 سے زائد کھلاڑی اس کا انتخاب کر چکے ہیں، جدید سافٹ ویئر نفرت انگیز تقریر، ہراساں کرنے اور تضحیک آمیز مواد کی شناخت کرکے خواتین کھلاڑیوں کو اُس سے بچائے گا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

آئی سی سی ڈیجیٹل کے سربراہ فن بریڈشا نے کہا کہ ہم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام شرکاء اور شائقین کو ایک مثبت ماحول دینا چاہتے ہیں، کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ہمارا نیا اقدام قبول کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔