لیجنڈری اے آر رحمان ہنسل مہتا کی سیریز ’گاندھی‘ کی ٹیم میں شامل ہوگئے

اے آر رحمان کی شمولیت ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے، ہدایت کار ہنسل مہتا


ویب ڈیسک October 03, 2024
فوٹو : فائل

گاندھی جینتی کے موقع پر اپلاز انٹرٹینمنٹ نے اپنی آنے والی سیریز 'گاندھی' کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔

معروف موسیقار اور گریمی ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان اس سیریز کا میوزک کمپوز کریں گے، یہ سیریز رام چندرا گوہا کی تحریروں پر مبنی ہے اور اسے ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بنایا جا رہا ہے۔

اپلاز انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیر نائر نے کہا کہ 'گاندھی' صرف ایک سیریز نہیں، بلکہ یہ انسانی روح کی جیت کی عالمی داستان ہے۔ اے آر رحمان کی موسیقی اس کہانی میں روح پھونکے گی اور اسے عالمی سطح پر پہنچائے گی۔

اے آر رحمان نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'گاندھی جی کی نوجوانی دیکھنا میرے لیے ایک انکشاف ہے۔ ان کی زندگی میں سچائی اور دیگر تجربات نے ان کے کردار کی تعمیر کی۔ اس کہانی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔'

ہدایتکار ہنسل مہتا نے کہا کہ 'گاندھی ایک انسانی داستان ہے جو نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔ اے آر رحمان کی شمولیت ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے۔ ان کی موسیقی اس کہانی کی جذباتی اور روحانی پہلوؤں کو ابھارے گی۔'

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں